- الإعلانات -

پی سی بی نے کاؤنٹی کرکٹ کے لئے فخر زمان کو این او سی جاری کر دیا

پی سی بی نے قومی نوجوان اوپننگ بیٹسمین فخر زمان کو کاؤنٹی کرکٹ کیلئے این او سی جاری کر دیا ہے، وہ سمر سیٹ کی جانب سے ان ایکشن ہوں گے۔

چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کی کاؤنٹی کرکٹ میں مانگ بڑھ گئی ہے، فاسٹ بولر محمد عامر، جنید خان اور سابق قومی آل راؤنڈر شاہد آفریدی پہلے ہی مختلف کاؤنٹیز کی جانب سے ان ایکشن ہیں، قومی کپتان سرفراز احمد، یارکشائر جبکہ آل راؤنڈر عماد وسیم بھی ڈرہم کاؤنٹی کیساتھ معاہدہ کر چکے ہیں۔