- الإعلانات -

پانامہ کیس کا فیصلہ: رجسٹرار سپریم کورٹ نے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے

انامہ کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔ اس حوالے سے رجسٹرار سپریم کورٹ کے دفتر سے فریقین کو نوتس جاری کر دیئے گئے ہیں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین اور پٹیشنر عمران خان، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور پٹیشنر شیخ رشید، جماعت اسلامی کے سربراہ اور پٹیشنر سراج الحق کے ساتھ ساتھ مدعا الیہان وزیر اعظم نواز شریف، حسین نواز، کیپٹن صفدر اور اسحاق ڈار کو بھی نوٹس جاری کرکے کل فیصلہ سنائے جانے کے حوالے سے بتا دیا گیا ہے۔