- الإعلانات -

‘پاکستان پر الزام تراشیاں انسداد دہشتگردی کی جنگ کو کمزور کرنے کے مترادف ہیں’

دہشتگردی کے خلاف پاکستان کا غیرمتزلزل عزم برقرار ہے۔ آپریشن ضرب عضب، ردالفساد اور خیبر 4 اسی عزم کے عکاس ہیں۔ امریکہ اور افغانستان پاکستان پر الزام تراشیاں بند کریں، ترجمان دفتر خارجہ نے وارننگ دے دی۔

ترجمان دفترِ خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ ترجمان نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کی جانب سے اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں، مسیحی برادری اور دلتوں کے خلاف مظالم کا نوٹس لے۔