- الإعلانات -

خدیجہ کیس کا فیصلہ محفوظ، 29 جولائی کو سنایا جائے گا

طلبہ خدیجہ زخمی کیس میں پراسیکیوشن کی جانب سے عبوری چالان عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق برامد ہونے والے ہیلمٹ سے حاصل ڈی این اے ملزم شاہ حسین سے میچ کرتا ہے۔ خون کا ڈی این اے مدعیہ خدیجہ کا ہے۔ اس موقع پر خدیجہ صدیقی کے وکیل کا کہنا تھا کہ ایسے شواہد کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، اس کیس میں میڈیا کا اہم کردارہے، انصاف نہ ملا توعوام کی عدالت کا دروازہ بھی کھٹکٹائیں گے۔ وکیل خدیجہ صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ ان کو فورنزک رپورٹ کا ڈر ہے، گواہ ڈر یا بھاگ جائیں گے لیکن فورنزک نہیں بدل سکتی، شاہ حسین کے والد نے بیٹے کی تربیت کرنے کے بجائے اس کے ساتھ کھڑے ہو کر اسکا دفاع کیا، ہیلمٹ سے نکلنے والے بال اور پسینے سے شاہ حسین کا ڈی این اے میچ ہوا ملزم نے عدالت میں کہا میں نے حملہ نہیں کیا، پھر کہا واقعہ ہوا ہی نہیں بعد میں ملزم نے کہا 23 دفعہ نہیں 11 بار مارا۔ ان کی کونسی بات درست ہے؟