- الإعلانات -

مشعال قتل کیس مردان سے ہری پور منتقل کرنے کا حکم

پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس یحیٰی آفریدی نے مشعال خان قتل کیس مردان سے ہری پور جیل کی انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس یحیٰی آفریدی اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس مردان سے منتقل کرنے کی درخواست کی سماعت کی۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل میاں ارشاد نے عدالت کو بتایا کہ اگرچہ صوبے کے کسی بھی صلع میں کوئی سیکیورٹی خطرہ نہیں ہے، تاہم خیبر پختونخوا حکومت شفاف ٹرائل کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری سیکیورٹی اقدمات اٹھائے گی۔

دلائل سنے کے بعد دو رکنی بینچ نے مشعال خان قتل کیس انسداد دہشت گردی عدالت ہری پور منتقل کرنے کا حکم دیا