- الإعلانات -

نواز شریف کی نااہلی: عالمی میڈیا کی شہ سرخیاں

میاں محمد نواز شریف کی سپریم کورٹ سے نااہلی کو عالمی میڈیا نے بھی نمایاں کوریج دی۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے اس خبر کو اپنی ویب سائٹ پر ’بریکنگ نیوز‘ کی شکل میں پیش کرتے ہوئے سب سے بڑی خبر کے طور پر لگایا اور لکھا کہ ’پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کو عدالت نے نااہل کردیا۔‘ اسی طرح برطانیہ کے ہی اسکائی نیوز نے نواز شریف کی نااہلی کی خبر پر سرخی دی کہ ’کرپشن اسکینڈل پر پاکستان کے وزیراعظم کو ہٹا دیا گیا ہے‘۔

امریکی میڈیا میں بھی نواز شریف کی نااہلی سے متعلق خبر کو نمایاں کوریج دی گئی اور سی این این نے لکھا کہ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کو کرپشن تحقیقات کے بعد سپریم کورٹ نے اکثریتی فیصلے کے تحت عہدہ چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

سی این این نے اپنی ہیڈلائن میں لکھا کہ: پاکستان کے وزیراعظم کو آفس سے نااہل قرار دے دیا قطر کے الجزیرہ ٹی وی نے نواز شریف کی خبر کو بریکنگ نیوز میں چلاتے ہوئے اسے شہ سرخی بنایا اور لکھا کہ پاکستان کی سپریم کورٹ نے وزیراعظم نواز شریف کو نااہل کردیا۔