- الإعلانات -

اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو جلسہ کی اجازت دے دی

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں اتوار کو جلسہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اتوار کے روز پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت مانگی گئی تھی، ضلعی انتظامیہ نے باقاعدہ درخواست موصول ہونے کے بعد پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دے دی ہے، تاہم پی ٹی آئی کی قیادت کو ہدایت کی گئی ہے کہ جلسہ کرنے کے بعد گیارہ بجے تک پریڈ گراؤنڈ خالی کردیا جائے۔ جلسہ گاہ کے اندرونی سکیورٹی انتظامات اور خواتین کیلئے الگ انکلوژر بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، پنڈال کے باہر کی سکیورٹی وفاقی پولیس اور ایف سی کے پاس ہوگی۔

واضح رہے پاناما کیس کے فیصلے کے بعد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے یوم تشکر منانے کے لئے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔