- الإعلانات -

وزیر اعظم کی برطرفی اور کابینہ کی تحلیل کا نوٹیفکیشن جاری

وزیر اعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد کابینہ ڈویژن نے وزیر اعظم، مشیروں کی برطرفی اور وفاقی کابینہ کی تحلیل کے نوٹی فکیشن گزشتہ روز جاری کئے۔ سپریم کورٹ کی ہدایت پر الیکشن کمیشن کے احکامات کی روشنی میں جاری نوٹی فکیشنز کی 7 نقول متعلقہ اداروں کو بھجواے دی گئیں ہیں۔ دنیا نیوز کو حاصل نوٹی فکیشن کی کاپی پر ڈاکٹر ارم اے خان، جوائنٹ سیکرٹری کابینہ ڈویژن کے دستخط موجود ہیں۔ نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد وزیر اعظم کا نام قومی اسمبلی کی ویب سائٹ سے ہٹادیا گیا ہے تاہم وزراء کے نام ویب سائٹ سے تا حال نہ ہٹائے جا سکے۔ ادھر وزیر اعظم کی نااہلی کا فیصلہ آنے کے بعد کراچی ایئر پورٹ پر لگی نواز شریف کی تصویر بھی ہٹا دی گئی ہے جبکہ بانی پاکستان قائد اعظم اور صدر مملکت ممنون حسین کی تصاویر اب بھی آویزاں ہیں۔