- الإعلانات -

شہباز شریف کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کون؟ لیگی قیادت میں صلاح مشورے جاری

شہباز شریف کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کون ہو گا؟ سینئر لیگی قیادت کا غور و فکر جاری ہے۔ کیا مسلم لیگ نون کی طاقت کے مرکز پنجاب کو شہباز شریف جتنا مضبوط اور طاقتور کوئی دوسرا رہنماء مل سکے گا؟ یہ وہ سوال ہے کہ جس نے لیگی رہنماؤں کو خاصا پریشان کر رکھا ہے۔ رانا ثناء اللہ کا نام سانحہ ماڈل ٹاؤن میں لیا جانے کے سبب اور ان کی شیر علی گروپ سے مخالفت کے باعث وہ متنازعہ شخصیت کے حامل ہیں مگر میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان وزارتِ اعلیٰ کے مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے ہیں۔ بعض حلقے حمزہ شہباز، ندیم کامران اور رانا ثناء اللہ کے نام بھی لے رہے ہیں۔

لیکن تخت لاہور کا اگلا حاکم جو بھی ہو کیا وہ شہباز شریف کی طرح جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنا سکے گا؟ شہباز شریف کی طرح چھاپہ مار کارروائیاں جاری رکھے گا؟ یا اپنا علیحدہ طریقہ متعارف کروائے گا؟ یہ وہ سوالات ہیں کہ جن کا جواب تلاش کرنا اس وقت میاں نواز شریف اور شہباز شریف کیلئے سب سے بڑا مسئلہ ہے