- الإعلانات -

خیبر پختونخوا میں قومی وطن پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان اتحاد ختم

آفتاب شیرپاو کو مسلم لیگ ن کی ہمدردی لے ڈوبی، وزیر اطلاعات شاہ فرمان نے قومی وطن پارٹی سے اتحاد ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ شاہ فرمان نے اسلام اباد میں پریس کانفرنس کے دوران اتحاد ختم کرنے کا اعلان کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی وطن پارٹی نے تحریک انصاف سے اتحاد کرتے وقت تحریری معاہدہ کیا تھا۔ قومی وطن پارٹی کے صوبائی صدر سکندر شیرپاو عمران خان سے ملاقات کے لیے اسلام اباد روانہ ہو گئے ہیں۔ قومی وطن پارٹی کو 2014ء میں تحریک انصاف نے اتحاد سے علیحدہ کیا تھا۔ کچھ عرصے بعد وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے ساتھ قومی وطن پارٹی نے تحریری معاہدہ کر کے پھر سے اتحاد قائم کیا۔ خیبر پختونخوا حکومت نے قومی وطن پارٹی کو دو وزارتیں دی ہیں۔ قومی وطن پارٹی کے وزراء پی ٹی ائی کے اس اقدام پر برہم ہیں۔