- الإعلانات -

سری لنکا نے اپنی بندرگاہ 99 سالہ لیز پر چین کے حوالے کردی

کولمبو: سری لنکا کی حکومت نے 1 ارب 50 کروڑ امریکی ڈالر میں اپنی ایک بندرگاہ کا 70 فیصد حصہ 99 سال کی لیز پر چین کو دینے کا معاہدہ کرلیا۔

سری لنکا نے چینی حکام کی جانب سے دیے گئے قرضوں کی ادائیگی کے بوجھ سے نکلنے کے لیے اپنی بندرگاہ کو لیز پر دینے کا فیصلہ کیا۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کی رپورٹ کے مطابق چین اور سری لنکا کے درمیان 6 ماہ قبل معاہدے کا فریم ورک تیار کرلیا گیا تھا تاہم سری لنکا میں عوامی رد عمل اور احتجاج کے باعث یہ تاخیر کا شکار ہوگیا