- الإعلانات -

امریکا اور روس میں سفارتی جنگ شدت اختیار کر گئی

امریکا اور روس میں کشیدگی سرد جنگ کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ امریکی سینیٹ نے روس پر پابندیوں سے متعلق ایک نیا بل منظور کیا۔ بل کے حق میں 98 اور مخالفت میں 2 ووٹ آئے تاہم روس پر پابندی کی حتمی منظوری صدر ڈونلڈ ٹرمپ دیں گے۔

دوسری جانب روس نے جوابی حکمت عملی کے تحت امریکی سفارتکاروں کے زیر استعمال دو عمارتوں کو قبضے میں لے لیا ہے، جبکہ 35 امریکی سفارتی اہلکاروں کو یکم ستمبر تک ملک چھوڑنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔ روس نے امریکا کو سفارتی عملے کی تعداد گیارہ سو سے کم کر کے 450 کرنے کی تنبیہ بھی کی ہے۔