- الإعلانات -

آئندہ سیزن میں 120 روپے فی من سے زیادہ میں گنا نہیں خرید سکیں گے، شوگرملرز

ملک میں چینی کی ریکارڈ پیداوار اور ضرورت پوری ہونے کے باوجود 55 فیصد اضافی چینی ملوں کے پاس ہونے کے باوجود آل پاکستان شوگر ملز ایسو سی ایشن نے زائد سٹاک میں چینی ہونے کے باوجود اس کی ایکسپورٹ کیلئے مختص کوٹے کو نہ کافی قرار دیا ہے۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں چینی کی قیمت 33 فیصد نیچے آ چکی ہے۔ 180 روپے فی من مقرر کردہ ریٹ کے حساب سے خریدے گئے گنے کی چینی اس ریٹ پر برآمد نہیں ہو سکتی۔ اس لئے جب تک حکومت درکار کوٹے کے مطابق فاضل چینی برآمد کرنے پر بین الاقوامی مارکیٹ کے مطابق سبسڈی نہیں دیتی تو کاشتکاروں کو رقوم کی ادائیگی ممکن نہیں ہو سکے گی۔ آل پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے آئندہ سیزن میں کاشتکاروں سے 120 روپے فی من سے زیادہ میں گنا خریدنے سے معزرت کر لی ہے۔