- الإعلانات -

عمران خان نے وزیراعظم کے لئے شیخ رشید کا نام پیش کر دیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار کے مقابلے میں اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار کے طورپر شیخ رشید کا نام دیدیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے وزیراعظم کے لیے اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار کے طور پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا نام پیش کر دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ  وزیراعظم کیلیے اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار سامنے لایا  جائے۔

دوسری جانب اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار سامنے لانے کے لئے تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے سیاسی جماعتوں سے رابطے بھی شروع کر دیئے ہیں۔