- الإعلانات -

ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس؛ ظفرحجازی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

اسلام آباد: 

عدالت نے ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں ایس ای سی پی کے سابق چیرمین ظفر حجازی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے ظفر حجازی کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اسلام آباد سینئرسول جج محمد شبیر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت کے روبرو تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ تفتیشی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے ملزم کو جسمانی ضمانت پرایف آئی کی تحویل میں دیا جائے جب کہ ظفر حجازی کے وکلا نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔