- الإعلانات -

فوج حملہ آوروں کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، چینی صدر

چینی صدر شی جن پنگ نے پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کے 90 برس مکمل ہونے کے موقع پر ہونے والی فوجی پریڈ کا معائنہ کیا اور دشمنوں کو خبردار کیا کہ چینی فوج حملہ آوروں کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق چینی صدرشی جن پنگ نے کسی ملک کا نام لیے بغیر اپنے خطاب میں کہا کہ پیپلز لبریشن آرمی انتہائی باصلاحیت اور بااعتماد فوج ہے جو ہر طرح کے دشمنوں کو شکست دینے کی قابلیت رکھتی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے فوجی جوانوں کو تلقین کی کہ انہیں چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت کی پیروی کرنی چاہیے اور اس سمت میں چلنا چاہیے جس کی نشاندہی پارٹی کرے۔