- الإعلانات -

جرمنی میں نائٹ کلب میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی

برلن: 

جرمنی میں نائٹ کلب میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے شہر کونسٹانز میں نائٹ کلب میں مسلح شخص نے گھس کر مشین گن سے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کلب اور علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کردی جب کہ حملہ آور نے فائرنگ کے بعد کلب سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی فورسز نے گولی مارکر ہلاک کردیا۔