- الإعلانات -

امریکا کا مزاحمتی نظام سے لیس میزائل کا تجربہ

مریکا نے کوریا کے پانیوں میں نصب کرنے کے لیے مزاحمتی نظام سے لیس میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

امریکی میزائل ڈیفنس ایجنسی کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے انٹرنیشنل بلیسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) کے تجربے کے دوسرے روز امریکا کی جانب سے بھی ایک کامیابی تجربہ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ امریکی ائرفورس کے سی 17 ائرکرافٹ نے الاسکا میں ٹرمینل ہائی الٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس (تھاڈ) یونٹ کی فضاؤں میں درمیانی رینج کے میزائل کا تجربہ کیا جس نے ‘مزاحمت کرتے ہوئے ہدف کو کامیابی سے حاصل کرلیا’۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تھاڈ سسٹم کے نام سے مشہور ان میزائلوں کا یہ 15 واں کامیاب تجربہ تھا۔

جنوبی کوریا کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس تجربے سے سرحد کی حفاظت کے لیے تھاڈ کو مزید مضبوطی حاصل ہوگی کیونکہ شمالی کوریا نے انٹرنیشنل بلیسٹک میزائل کا نیا تجربہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ جنوبی کوریا کے سابق صدر پارک گیون ہائی نے تھاڈ سسٹم کو اپنے ملک میں متعارف کرایا تھا جبکہ نئے صدر مون جائے نے اس پروگرام کو معطل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ازسرنو ماحولیاتی جائزے کی ضرورت ہ