- الإعلانات -

کینیا کے نائب صدر ویلیئم رٹو کے گھر پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا

مقامی میڈیا کے مطابق حملے میں گھر کے باہر پہرہ دینے والا ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے جبکہ حملہ آوروں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ کینیا میں دس دن بعد صدارتی اور پارلیمانی الیکشن ہو رہے ہیں، جس میں ویلیئم رٹو بھی ایک بار پھر نائب صدارت کے امیدوار ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ تا حال حملہ آوروں کی شناخت نہیں ہو سکی۔