- الإعلانات -

چین نے شمالی کوریا کے معاملے پر کچھ نہیں کیا: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کی جانب سے بین البراعظمی میزائلوں کے تجربات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم آئندہ اس کی اجازت نہیں دیں گے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے اپنے بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں چین سے سخت مایوس ہوں۔ ہمارے سابق بے وقوف رہنما چین کو تجارت کے ذریعے سالانہ اربوں ڈالر کمانے کا موقع فراہم کرتے رہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ اس کے جواب میں چین نے شمالی کوریا کے معاملے پر صرف باتوں کے سوائے کچھ نہیں کیا، حالانکہ وہ اس معاملے کو باآسانی حل کر سکتا تھا۔ انہوں نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اب ہرگز اس کی اجازت نہیں دے گا۔