- الإعلانات -

پلواما :بھارتی فوج نے دو کشمیریوں کو شہید کر دیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے ، سرچ آپریشن کا بہانہ بنا کر دو کشمیریوں کو شہید کر دیا ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے ضلع پلواما میں ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کیا ،اور فائرنگ کر کے دو نوجوانوں کو شہید کر دیا ۔

ان کی شناخت عرفان احمد شیخ اور عابد مگرے کے نام سے ہوئی ہے ۔ ادھر نوجوانوں کی شہادت کے خبر سامنے آتے ہی سمبورا اور تہاب کے علاقوں میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا ۔ فورسز نے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں احتجاج کرنے والوں کو منتشر کر دیا ۔