- الإعلانات -

نئے قائد ایوان کا انتخاب، خاقان، رشید اور پی پی نے کاغذات لے لئے

نئے قائد ایوان کے انتخاب کیلئے سیاسی ہلچل عروج پر پہنچ گئی۔ نون لیگ کے نامزد وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، پی ٹی آئی کے امیدوار شیخ رشید اور پیپلز پارٹی نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے۔ شیخ رشید نے حدیبیہ پیپر ملز کیس کے فیصلے کے بعد شہباز شریف کی سیاست کے خاتمے کی پیشگوئی کی۔ شاہد خاقان عباسی کو بھی مشکل میں ڈالنے کا اعلان کر دیا۔

اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار لانے کیلئے خورشید شاہ بھی متحرک ہو گئے۔ فاٹا ارکان کے پارلیمانی لیڈر شاہ جی گل آفریدی کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی۔ چودھری برادران سے بھی ٹیلفونک رابطہ کیا۔ چودھری شجاعت اور سراج الحق نے بھی معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔

اے این پی نے اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ زاہد خان کہتے ہیں کہ مشترکہ امیدوار نہ آیا تو وہ ووٹنگ میں حصہ نہیں لیں گے