- الإعلانات -

‘میں وزیر کھیل تھا، کیری پیکر سیریز کے دوران عمران نے پاکستان کو بیچ دیا تھا’

سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:۔
1۔ کبھی کسی عہدے کی دعا نہیں مانگی۔
2۔ ہمیشہ پاکستان کی ترقی کی دعا مانگی۔
3۔ عمران خان نے کہا تھا کہ تصدق جیلانی کے بعد آنے والے جج پارلیمنٹ توڑ دیں گے۔
4۔ عمران نے کہا کہ جج کوشش کریں تو مارشل لاء کیسے لگے گا؟
5۔ میں ایک ایک بات حلف اٹھا کر کہہ رہا ہوں۔
6۔ عمران خان نے کہا کہ ٹیکنوکریٹس کی حکومت بنا دیں گے۔
7۔ عمران نے کہا اس کے بعد الیکشن ہوں گے تو ہماری حکومت بنے گی۔
8۔ عمران نے کہا کوئی ہمارے مقابلے میں آنے کی جرات نہیں کرے گا۔
9۔ عارف علوی اور شیریں مزاری نے کہا کہ عمران خان پارلیمنٹ پر حملے کیلئے تیار ہیں۔
10۔ انہوں نے مجھے کہا کہ آپ عمران کو روکیں تو وہ مان جائینگے۔
11۔ ہمیشہ سسٹم کو بچانے کی بات کرتا ہوں۔
12۔ بھٹو اور ضیاء کے ادوار سے میری یہی جنگ رہی ہے۔
13۔ اسد عمر، شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کیساتھ میٹنگ میں عمران مان گیا تھا کہ آگے نہیں جائیں گے، ایک دم عمران نے کہا کہ ہم نے پارلیمنٹ کی طرف جانا ہے، اس نے ایسا خود سوچا یا اسے کسی نے کہا، میں اس بحث میں نہیں پڑتا۔
13۔ کل رات عمران نے تین دفعہ کہا کہ جسٹس آصف کھوسہ نے ان سے درخواست کی کہ مقدمہ میرے پاس لیکر آئیں، یہ کیسا جج ہے جو یہ کہہ رہا ہے کہ مقدمہ میرے پاس لیکر آؤ؟
14۔ یہ بات میں نے نہیں عمران نے خود کہی ہے۔
15۔ پرویز مشرف بھگوڑا، غنڈہ ہے، اسے شرم نہیں آتی، اس نے میرے ملک کے آئین کو پاؤں میں روند ڈالا، جس نے اس کا احترام کرنا ہے کرے، وہ میرے لئے قابل احترم نہیں ہے۔
16۔ عمران نے یوم تشکر پر اس کی ویڈیو چلائی۔
17۔ ایسا فیصلہ آیا ہے کہ پوری دنیا  تھو، تھو  کر رہی ہے، ججز اگر لوٹ مار پر فیصلہ دیتے تو لوگ خوش ہوتے۔
18۔ خواجہ سعد رفیق کو کہا تھا فارورڈ بلاک نہیں بناؤں گا، کیری پیکر سیریز کے دوران عمران نے پاکستان کو بیچ دیا تھا، عمران نے ہماری پوری ٹیم کیری پیکر کو بیچ دی، میں وزیر کھیل تھا، عمران نے اس وقت کہا مجھے پیسہ چاہئے۔
19۔ خدا کا نام لو، سیاست کھیل نہیں عبادت ہے۔
20۔ ظہیر الاسلام کا نام آنے پر کورٹ مارشل ہونا چاہئے تھا۔
21۔ عمران مجھے کہتا ہے  رقم بڑھاؤ نواز شریف، ہم تمہارے ساتھ ہیں  اسے شرم آنی چاہئے، اپنی زمینیں بیچ کر گزارہ کر رہا ہوں۔

22۔ اپنی زندگی اصولوں پر گزاری ہے، مجھے نواز شریف سے گلا ہے، اس کا جہاز لندن کیوں گیا؟
23۔ عمران غیرذمہ دارانہ سیاست کر رہا ہے۔
24۔ پہلے دھاندلی کا ایشو بنایا گیا تھا اور اب کوئی اور بنا لیا گیا ہے۔
25۔ عمران! کسی قوت کا آلہ کار بن کر تمہارا قد نہیں بڑھے گا۔
26۔ پارلیمنٹ کی گردن کی ہڈی توڑ دی گئی ہے۔
27۔ نواز شریف سے کہا تھا کہ بیرون ملک کاروبار نہ کرو، بعد میں گلے پڑ جائے گا۔
28۔ عمران کا کوئی فیوچر نہیں، اپنی پارٹی کے اندر سات پارٹیاں بنائی ہوئی ہیں۔
29۔ اگر فارن فنڈنگ ہوئی ہے تو پارٹی پر لازماً پابندی لگ سکتی ہے۔
30۔ ورلڈ کپ اکیلے عمران نے نہیں ٹیم نے جتوایا تھا۔
31۔ کیری پیکر میں عمران نے ملک بیچا، گواہ ہوں۔
32۔ عمران نے مجھے اور بیٹیوں کو سوشل میڈیا پر گالیاں دلوائیں، میں ان کی فیملی کو سوشل میڈیا پر گالیاں نہیں دلواؤں گا