- الإعلانات -

قائد ایون کا چناؤ، عمران خان اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اصرار پر چیئرمین عمران خان نے اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے چیئرمین عمران خان سے رابطہ کیا، پارٹی نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ آپ کو آج کے اجلاس میں شرکت کر کے ووٹ ڈالنا چاہیئے، جس پر عمران خان نے اجلاس میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا، شفقت محمود نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا عمران خان اجلاس میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے وزارت عظمی کے لئے اپوزیشن کی جانب سے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید پاکستان تحریک انصاف اور ق لیگ، نوید قمر پیپلز پارٹی اور صاحبزادہ طارق اللہ جماعت اسلامی کے امیدوار ہیں۔

خیال رہے قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کا انتخاب ایوان کی تقسیم اور اوپن بیلیٹنگ کے طریقہ کار کے تحت ہوگا۔ ایوان میں مختلف لابیز بنائی جائیں گی اور حامی اراکین قطار میں نام درج کرواتے ہوئے اپنے امیدوار کی لابی میں چلے جائیں گے، ووٹوں کی گنتی کے بعد ایوان کی گھنٹیاں پھر سے بجیں گی، اجلاس کی کارروائی دوبارہ شروع ہونے پر وزارت عظمی کے لیے کامیاب امیدوار کے نام کا اعلان کر دیا جائے گا۔