- الإعلانات -

شاہد خاقان عباسی 235 ووٹ لیکر وزیراعظم منتخب ہونگے: سعد رفیق کا ٹویٹ

خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کس کس کو کب تک کہاں تک روکو گے، ہم صادق ہیں، ہم امین ہیں، ہم نوازشریف ہیں۔

سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ شاہد خاقان عباسی 235 ووٹ لے کر وزیراعظم منتخب ہوں گے، رکاوٹوں اور سازشوں کے باوجود نواز شریف کا پاکستان آگے بڑھائیں گے، ن کا جنون سر چڑھ کر بولے گا، جمہوریت عوام کے ساتھ، اقتدار اختیار کے ساتھ، ریاست آئین کے ساتھ ہے۔