- الإعلانات -

‘ایک عدالت اور لگے گی جو اس عدالت سے بہت بڑی ہو گی’

وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد لیگی رہنماء شاہد خاقان عباسی نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ:۔
1۔ نواز شریف پر کوئی کرپشن کا چارج نہیں ہے۔
2۔ نواز شریف کا قصور یہ ہے کہ اس نے اس ملک کو ایٹمی قوت بنایا۔
3۔ نواز شریف کا قصور یہ ہے کہ اس نے دس ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی اور نومبر میں لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائے گی۔
4۔ کوئی لیگل ایکسپرٹ ایسا نہیں جو اس فیصلے کو مان سکے۔
5۔ کوئی لیگل ایکسپرٹ ایسا نہیں جو اس فیصلے کو مان سکے۔
6۔ نون لیگ کے دو سو ایم این ایز میں سے وزیر اعظم کا کوئی امیدوار نہیں تھا جس کا نواز شریف نے نام لیا، وہ سامنے کھڑا ہے۔
7۔ ہر ایم این اے کی خواہش ہوتی ہے کہ وزیر اعظم کی سیٹ تک پہنچے مگر ن لیگ میں کسی نے نہیں کہا کہ اس کرسی تک پہنچنا چاہتا ہوں۔
8۔ اپوزیشن والا کام نہ کرنا ہمارے لیڈر کی تربیت ہے۔
9۔ چار دن بعد جمہوریت کا عمل واپس پٹڑی پر چڑھ گیا۔
10۔ ایک عدالت اور لگے گی جو اس عدالت سے بہت بڑی ہو گی وہاں کوئی جے آئی ٹی نہیں ہو گی۔