- الإعلانات -

ماسکو کی عدالت میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی دارالحکومت ماسکو کی ایک عدالت میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ ایک جرائم پیشہ گروہ کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق کیس کی سماعت جاری تھی کہ اچانک اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فورسز نے عدالت اور اس سے ملحقہ کورٹ رومز کو خالی کرا لیا ہے اور سیکیورٹی سخت کر دی ہے۔