- الإعلانات -

ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے چیف آف اسٹاف کی آمد، اینتھنی اسکامسی باہر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئے چیف آف اسٹاف تعینات کیے جانے کے کچھ گھنٹے بعد ڈاکٹر اینتھنی اسکامسی کو وائٹ ہاؤس کمیونیکیشن کے ڈائریکٹر کا عہدے پر فائز نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا، انہیں 10 روز قبل اس عہدے کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ نیویارک سے تعلق رکھنے والے 53 سالہ ڈاکٹر کو فور اسٹار جنرل جان کیلی کی جانب سے انتظامی امور پر قابو نہ پانے کے باعث منصب پر نہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اپنے پہلے 6 ماہ میں وائٹ ہاؤس کی ٹرمپ انتظامیہ کو اسکینڈل، تفتیش، مداخلت، لیکس، برطرفی، استعفے، قانون سازی کے خاتمے اور تاریخی طور پر کم منظوری کی درجہ بندی کا سامنا رہا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر اینتھنی اسکامسی کو وائٹ ہاوس میں دوبارہ لانے کے لیے ایک ہفتہ قبل پیغام کے ذریعے بتایا گیا تھا لیکن ان سے منسوب منفی ہیڈلائنز سامنے آنے لگیں۔