- الإعلانات -

تہران کا بائیکاٹ ختم، 90 ہزار ایرانی فریضہ حج ادا کریں گے

بیروت: سعودی عرب کے ساتھ کشیدہ تعلقات کی وجہ سے گذشتہ سال تہران کی جانب سے حج پر عائد کی گئی پابندی ختم ہونے کے بعد اس سال تقریباً 90 ہزار ایرانی شہریوں کا فریضہ حج ادا کرنے کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر حج ایران نصراللہ فرحمند نے ایران کے سرکاری میڈیا کو بتایا کہ تقریباً 800 حجاج تین پروازوں کے ذریعے مدینہ روانہ ہونے والے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں سال تقریباً 86 ہزار 500 ایرانی شہری حج کا حصہ بنیں گے جبکہ 800 حجاج کی مدد کے لیے 800 سہولت کار پہلے ہی سعودی عرب روانہ ہوچکے ہیں۔