- الإعلانات -

امریکہ کو پانی کے ”بادشاہ” مائیکل فلپس کا متبادل مل گیا

امریکی پیراک سیلب ڈریزل نے ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ میں 7 گولڈ میڈل جیت کر ورلڈ ریکارڈ ہولڈر سابق ہم وطن سوئمر مائیکل فلپس کا ریکارڈ برابر کر دیا ۔ ہنگری کے دار الحکومت بڈاپسٹ میں جاری مقابلوں کے دوران 20 سالہ ڈریزل نے ایک ہی ایونٹ کے دوران مختلف کیٹیگریز میں سونے کے 7 تمغے جیتے ۔

دوسری جانب امریکہ نے ایک ایونٹ میں 38 تمغے جیت کر نیا ریکارڈ بھی قائم کیا ۔ امریکہ کی للی کنگ نے پچاس میٹر بریسٹ سٹروک مقابلہ 19 اعشاریہ 4 صفر سیکنڈ میں جیت کر نیا ریکارڈ بھی بنایا ۔