- الإعلانات -

ماریہ شرا پوا کی دو سال بعد امریکی سرزمین پر پہلی کامیابی

ممنوعہ ادویات کے استعمال پر پندرہ ماہ کی پابندی پھر انجری کے باعث ٹینس کورٹ سے دوری کے بعد ماریہ شرا پوا کی امریکی ایونٹ میں دبنگ انٹری ، میزبان حریف کو ہرا دیا ۔ روسی ٹینس سٹار ٹینس میں اِن اور آؤٹ ممنوعہ ادویات کے استعمال پر 15 ماہ کی پابندی لگی ، پھر ٹانگ کی انجری سے 2 ماہ تک نمائندگی سے محروم رہیں ۔

سابق عالمی نمبر ایک کی امریکی ایونٹ سٹینفورڈ کلاسک میں دبنگ انٹری ہوئی ۔ ماریہ شراپوا کا میزبان ملک کی جینیفر بریڈے سے جوڑ پڑا ۔ پہلا سیٹ چھ ایک سے جیت کر حریف کھلاڑی پر دھاک بٹھائی ، دوسرا سیٹ ہارنے کے بعد کم بیک کیا ، چھ صفر سے سیٹ اور میچ اپنے نام کرلیا ۔ امریکی سرزمین پر دو سال سے زائد عرصہ کے بعد فتح سمیٹی ۔ ماریہ شراپوا نے اس کامیابی کے ساتھ ہی آئندہ کی فتوحات کا عزم ظاہر کر دیا