- الإعلانات -

این اے 120 میں ضمنی الیکشن 17 ستمبر کو ہوں گے

نواز شریف کے نااہل ہونے کے بعد حلقہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن کا شیٖڈول جاری کر دیا گیا ۔ شیڈول کے مطابق حلقہ میں پولنگ 17 ستمبر کو ہوگی ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق7 اگست سے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن کے آفس سے حاصل کر سکتے ہیں ۔ این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی 7 اگست سے 12 اگست تک جمع کرائے جا سکتے ہیں ۔ 15 اگست سے 17 اگست تک کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی ۔ 21 اگست سے کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی جبکہ 24 اگست کو اپیلوں پر فیصلہ سنایا جائے گا ۔ امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 25 اگست کو واپس لے سکیں گے ۔ 26 اگست کو امیدواروں کی حتمی لسٹ آویزاں کی جائے گی جبکہ 17 ستمبر کو این اے 120 کے حلقے میں پولنگ ہو گی ۔