- الإعلانات -

‘نومنتخب وزیر اعظم کو مشورہ ہے کہ وہ ہر معاملے کو پارلیمنٹ میں لائیں’

قومی اسمبلی سے اپنے خطاب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ:۔
1۔ آصف زرداری، بلاول بھٹو، خورشید شاہ اور پارلیمانی پارٹی کا مشکور ہوں، جنہوں نے ووٹ دیا سب کا شکرگزار ہوں۔
2۔ شاہد خاقان عباسی کیساتھ چالیس سال پہلے سفر شروع ہوا تھا، شاہد خاقان عباسی میرے ساتھ یونیورسٹی میں پڑھتے تھے۔
3۔ سٹنگ وزیر اعظم پر الزام لگا اور معاملہ سپریم کورٹ گیا لیکن اگر ادارے کام کرتے رہیں گے تو پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں۔
5۔ کل نواز شریف اس کرسی پر بیٹھے تھے، آج شاہد خاقان بیٹھے ہیں، ملک بھی چل رہا ہے اور پارلیمنٹ بھی، لوگ آتے جاتے رہتے ہیں۔
6۔ نومنتخب وزیر اعظم کو مشورہ ہے کہ وہ ہر معاملے کو پارلیمنٹ میں لائیں۔
7۔ نومنتخب وزیر اعظم کو اچھے مشورے اسی ایوان سے ملیں گے۔
8۔ آپ نے اپنی وزارت عظمیٰ کا عرصہ ڈیڑھ ماہ کہا لیکن میں کہتا ہوں آپ کے پاس دس ماہ ہیں۔
9۔ ایگری کلچر پر جو کام کرنا چاہئے تھا، وہ نہیں کیا گیا، ایگری کلچر سیکٹر مضبوط ہو گا تو ملک مضبوط ہو گا