- الإعلانات -

‘4 سال میں 35 ارب ڈالر قرض لیا گیا، 10 لاکھ لوگ بے روزگار ہو رہے ہیں’

قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے انتخاب میں شکست کھانے کے بعد سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ:۔
1۔ شاہد خاقان عباسی کو منتخب ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں۔
2۔ اچھا ہوتا کہ شاہد خاقان خارجہ پالیسی پر بھی کوئی بات کرتے۔
3۔ اسلحہ ختم کرنا ایک مشکل کام ہے۔
4۔ تجارتی خسارہ پچاسی اعشاریہ سات ہے، یہ ملک کے لئے بہت خطرناک ہے۔
5۔ لوگ آتے اور چلے جاتے ہیں، ملک سب لوگوں کا ہے۔
6۔ عمران خان اور چودھری پرویز الہٰی کا شکرگزار ہوں۔
7۔ پلاننگ کمیشن کے مطابق، ملک میں دس لاکھ لوگ بے روزگار ہو رہے ہیں۔
8۔ اسحاق ڈار نے میرے ہسپتال اور کالج کو مکمل نہیں ہونے دیا۔
9۔ مجھے یقین ہے کہ 45 دن میں برکت پڑے گی۔
10۔ چار سالوں میں 35 ارب ڈالر قرض لیا گیا۔
11۔ اپوزیشن کرنا آسان اور حکومت کرنا مشکل کام ہے