- الإعلانات -

‘عائشہ گلالئی نے پی ٹی آئی کی تمام خواتین کی بے عزتی کی’

شیریں مزاری اور دوسری خواتین کھلاڑی کپتان کے دفاع میں سامنے آ گئیں، کہتی ہیں تحریک انصاف نے ہمیشہ خواتین کی عزت کی، عائشہ گلالئی نے پی ٹی آئی کی تمام خواتین کی بے عزتی کی۔ انہوں نے عمران خان کی جانب سے عائشہ کے این اے ون کا ٹکٹ دینے کے مطالبے کو مسترد کئے جانے کو ان کی عمران خان پر الزام تراشی کی وجہ قرار دیا۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں خواتین کو ہمیشہ احترام اور مقام دیا گیا، ایک خاتون کو اسمبلی میں چیف وہپ بنایا گیا۔

پی ٹی آئی کی خاتون رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی پارٹی چھوڑنا چاہتی تھیں تو چھوڑ دیتیں مگر انہیں عمران خان پر الزام تراشی نہیں کرنی چاہئے تھی۔