- الإعلانات -

عائشہ گلالئی کے کپتان پر الزامات، بلاول نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عائشہ گلالئی کے انکشافات پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان انکشافات کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔ بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خواتین کی عزت و غیرت کا محفوظ نہ ہونا سیاست پر داغ ہے، پیپلز پارٹی خواتین کے حقوق اور ان کی عزت پر کوئی آنچ آنے نہیں دینگی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی پارٹی خواتین کے تحفظ کے لئے بھرپور آواز اٹھایگی۔