- الإعلانات -

عائشہ گلالئی جو الزام لگا رہی ہیں، ایسی چیزیں میں نے کبھی نہیں دیکھیں، ناز بلوچ

پی ٹی آئی چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں جانے والی ناز بلوچ نے عائشہ گلالئی کے الزامات پر کہا ہے کہ عائشہ گلالئی جو الزام لگا رہی ہیں ایسی چیزیں میں نے کبھی نہیں دیکھی، جب تک پی ٹی آئی میں رہی عمران ہمیشہ خواتین کا احترام کرتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے فیصلہ سازی کے عمل میں خواتین کو زیادہ اہمیت نہیں دی جاتی۔ رہنماء پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو بھی کہتی تھی ٹکٹ صیح لوگوں کو دیئے جائیں، انٹرا پارٹی الیکشن میں ایک بھی عہدہ خواتین کو نہیں دیا گیا، پی ٹی آئی کا زیادہ فوکس خیبر پختونخوا اور پنجاب ہے۔