- الإعلانات -

عائشہ گلا لئی نے غلط اور من گھڑت الزامات لگائے: پرویز خٹک

وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کہتے ہیں کہ الزامات سے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کو بدنام کیا گیا،‏ عائشہ گلالئی 15 روز قبل این اے ون کا ٹکٹ مانگنے آئی تھیں، گلالئی کو بتا دیا تھا کہ ٹکٹ کا اختیار پارلیمانی بورڈ اور قیادت کے پاس ہے۔ پرویز خٹک ‏نے مزید کہا کہ ‏ٹکٹ کے انکار پر گلالئی بلیک میلنگ پر اتر آئی ہیں تاہم، صوبائی حکومت کو نہ پہلے کوئی خطرہ تھا، نہ آئندہ ہو گا۔