- الإعلانات -

اپنے اسمارٹ فون کو کیسے جلد چارج کریں؟

آج کل اسمارٹ فونز کا استعمال بہت عام ہے اور ان پر گیمز، ویڈیوز دیکھنا اور انٹرنیٹ کے استعمال سمیت بہت کچھ کیا جاتا ہے۔

مگر مسئلہ یہ ہے کہ اکثر اسمارٹ فونز کی بیٹری بہت جلد ختم ہوجاتی ہے مگر اسے چارج کرنے میں کافی وقت لگ جاتا ہے۔

یہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا کہ ہماری زندگیاں ڈیوائسز کو چارج کرنے کے لیے جگہوں کی تلاش میں بدلتی جارہی ہیں۔

مگر چارجنگ کے حوالے سے چند معمولی طریقوں کو اپنا کر آپ اپنی زندگی کو کافی حد تک آسان بناسکتے ہیں جس کی ماہرین بھی تائید کرتے ہیں۔