- الإعلانات -

عمران کیخلاف الزامات کی تحقیقات کرائی جائیں: حنیف عباسی، خورشید شاہ

سخت الفاظ عورت کی زبان سے نکلیں تو بھونچال آ جاتا ہے اور یہ تو الزام ہی بڑا سنگین ہے اور لگایا بھی عائشہ گلا لئی نے ہے۔ ادھر الزام لگا، ادھر عمران خان کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان رکن قومی اسمبلی رہنے کے اہل نہیں، عمران خان کو ڈی نوٹیفائی کر کے دوبارہ انتخاب کرایا جائے۔

دوسری جانب، مسلم لیگ نواز کے حنیف عباسی آگے بڑھے اور عائشہ گلالئی کو بہن بنا لیا۔ اپوزیشن رہنماء خورشید شاہ بھی بول اٹھے، کہتے ہیں معاملہ قابل افسوس ہے، عورت کبھی اپنے اوپر الزام نہیں لگاتی۔

مسلم لیگ ن پنجاب اسمبلی میں قرارداد لے آئی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ الزامات کی تحقیقات کی جائیں۔ ادھر لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کی خواتین نے عمران خان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین خواتین کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں خواتین کی عزت نہیں جو لیڈر خواتین کی عزت نہیں کرتا وہ ملک کیا سنبھالے گا؟