- الإعلانات -

آرمی چیف سے افغان سفیر کی ملاقات، سکیورٹی صورتحال پر بات چیت

افغانستان کے سفیر ڈاکٹر عمر زخیوال نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاک افغان بارڈر کو محفوظ بنانے، سلامتی کی مجموعی صورتحال اور دہشتگردی کے خلاف جنگ سمیت مختلف امور پر بات چیت کی۔