- الإعلانات -

ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال، لاہور اور فیصل آباد میں 12 مریض جاں بحق

ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال سے سرکاری ہسپتالوں میں داخل مریض رُل گئے۔ ہسپتالوں میں متعدد آپریشن ملتوی کر دیئے گئے۔ آوٹ ڈورز اور ایمرجنسی میں بھی سینئرز ڈاکٹرز ہی ڈیوٹی پر موجود رہے۔ سروسز ہسپتال میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز کو کام سے روک دیا گیا۔ آپریشن کیلئے داخل مریض زبردستی ڈسچارج کر دئیے گئے۔ میو ہسپتال کے ڈاکٹرز نے ہڑتال کا حصہ نہ بنتے ہوئے کام جاری رکھا۔ ڈاکٹر کی کمی کے باعث بیشتر مریض پریشان دکھائی دئیے۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے ہڑتالی ڈاکٹروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کے دوران مریضوں کی ہلاکت پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔