- الإعلانات -

وسیم اکرم نے اسلام آباد یونائیٹڈ سے راہیں جدا کر لیں

 سابق قومی کپتان وسیم اکرم نے پاکستان سپر لیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کو خیر باد کہہ دیا۔ ذرائع کے مطابق وسیم اکرم نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو چھوڑ کر پی ایس ایل میں شامل ہونے والی نئی ٹیم ملتان سلطانز کے ساتھ معاہدہ کرنے پر غور کرنا شروع کر دیا ہے۔

وسیم اکرم اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ بطور مینٹور خدمات سرانجام دے رہے تھے، اب ان کی جگہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے موجودہ کپتان مصباح الحق کپتانی کے ساتھ ساتھ مینٹور کی بھی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

علاوہ ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ کی انتظامیہ لیجنڈ بلے باز یونس خان کی بھی بطور مینٹور خدمات حاصل کرنے پر غور کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ وسیم اکرم کی نگرانی میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن میں کامیابی حاصل کی تھی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اب تک پی ایس ایل میں 20 میچز کھیلے جن میں سے 11 میں اسے کامیابی ملی جبکہ 9 میں شکست کاسامنا کرنا پڑا۔