- الإعلانات -

یوٹاہ سائیکل ریس کا پہلا مرحلہ ٹائیلر میگنر نے جیت لیا

امریکا میں جاری سائیکل ریس کا پہلا مرحلہ میزبان ملک کے سائیکلسٹ ٹائیلر میگنر نے جیت لیا ہے ۔ یوٹاہ سائیکل ریس کا پہلا مرحلہ انتہائی سنسنی خیز رہا جس میں دنیا بھر سے ماہر رائیڈرز نے شرکت کی ۔ سائیکل سواروں نے پہلے مرحلے میں برتری کیلئے خوب محنت کی ، سب ایک دوسرے سے آگے نکلنے کیلئے پر جوش نظر آئے ۔

میزبان ملک کے سائیکلسٹ ٹائیلر میگنر نے زبردست پرفارمنس دیتے ہوئے پہلا راؤنڈ اپنے نام کیا ۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ چار گھنٹے چھپن منٹ اور 40 سیکنڈز میں طے کیا ۔ ریس میں دوسری پوزیشن برطانیہ کے کرسٹوفر اور تیسری امریکا کے ہی ٹریوس کی رہی ۔