- الإعلانات -

ڈبلیو ڈبلیو ای ، ناکامورا نے جان سینا کو شکست دے دی

ڈبلیو ڈبلیو ای رِنگ میں لڑائی کے دوران دلچسپ رنگ دیکھنے کو ملے ، جاپانی ریسلر ناکامورا نے جان سینا کی خوب درگت بنائی ، اپنی خاص ورائٹی بھی دکھائی ۔ مقابلے کا نرالا انداز یہ تھا کہ جیت کا فیصلہ ریفری نے نہیں خود امریکی پہلوان نے کیا ۔

ریسلنگ کے رِنگ میں دبنگ فائٹ مشہور زمانہ جان سینا اور جاپانی پہلوان ناکامورا میں جوڑ پڑا دونوں ریسلرز نے خوب زور آزمائی کی ، پھرتی اور مہارت بھی دکھائی ، ایک دوسرے کو مقابلے کے دوران رنگ میں خوب پٹخا ، دل کھول کر پِیٹا ، مقابلے میں جاپانی ریسلر کے سٹائل کمال تھے ۔ جان سینا کو شکست کی کڑوی گولی نگلنا پڑی ۔ سٹیڈیم میں موجود شائقین کو ولائتی دنگل کا نرالا سٹائل دیکھنے کو ملا ، میچ میں ہارنے والے جان سینا نے فاتح کا اعلان کیا ۔