- الإعلانات -

فری کِک باکسنگ: جون جونز نے کورمیئر کو ناک آؤٹ کر دیا

لاس اینجلس کے رِنگ میں یو ایف سی لائٹ ہیوی ویٹ بیلٹ کا جوڑ پڑا جس میں روایتی حریف جون جونز اور ڈینئل کورمیئر اِن ایکشن ہوئے۔ دونوں امریکی فائٹرز وحشی نظر آئے، ایک دوسرے پر تابڑ توڑ وار کیے، مکے برسائے اور لاتوں کا بھی آزادانہ استعمال کیا۔ ماضی کے چیمپئن جون جونز نے پھرتی، مہارت اور طاقت دکھاتے ہوئے حریف پر خوب دھاک بٹھائی، تیسرے ہی راؤنڈ میں پرانے حریف ڈینئل کورمیئر کو ناک آؤٹ کر دیا اور یو ایف سی لائٹ ہیوی ویٹ بیلٹ کا ٹائٹل پھر جیت لیا۔