- الإعلانات -

نیمار نے بارسلونا کو خیر باد کہہ دیا، کلب نے تصدیق کر دی

دنیائے فٹبال کے معروف کھلاڑی نیمار نے بارسلونا کلب کو خیر باد کہتے ہوئے پیرس سیِنٹ جرمین کو جوائن کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ بارسلونا کلب کی جانب سے جاری ایک بیان میں اس خبر کی تصدیق کر دی ہے۔ نیمار گزشتہ روز بارسلونا کلب آئے اور صرف 40 منٹ وہاں گزارنے کے بعد وہاں سے روانہ ہو گئے۔ خبریں ہیں کہ وہ اپنے ساتھی کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کو خدا حافظ کہنے وہاں پہنچے تھے۔ بارسلونا کلب کے مینجر ایرنیسٹو والویرڈ نے کہا کہ ہے نیمار اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کر سکتے ہیں۔