- الإعلانات -

‘ہم آپ کے دشمن نہیں’، امریکا کی شمالی کوریا کو یقین دہانی

واشنگٹن: امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ ریکس ٹلرسن نے شمالی کوریا کو یقین دہائی کرائی ہے کہ امریکا اس کا دشمن نہیں ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کی رپورٹ کے مطابق امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ کا کہنا تھا کہ ‘امریکا شمالی کوریا میں اقتدار کی تبدیلی نہیں چاہتا اور نہ ہی ہم شمالی کوریا کی حکومت ختم کرنا چاہتے ہیں’۔

ریکس ٹلرسن کا مزید کہنا تھا کہ ‘امریکا نہیں سمجھتا کہ اگر شمالی کوریا جوہری اسلحہ سازی کے ارادے پر قائم رہتا ہے تو مذاکرات معنی خیز ثابت ہوسکیں گے’۔

دوسری جانب انہوں نے شمالی کوریا سے مذاکرات کے لیے چین سے مدد فراہم کرنے کا مطالبہ جاری رکھا۔