- الإعلانات -

طبی معجزات سے بھرپور جان بچانے والا کیڑا

یرس: 

مچھلی کے چارے کے طور پر عام استعمال ہونے والا ایک کیچوا (لُگ ورم) اب طب کی دنیا میں انقلاب لا کر ہزاروں لاکھوں افراد کی جان بچا سکتا ہے۔

ڈاکٹر کہتے ہیں کہ طب میں اس کا استعمال خون کی متبادل فراہمی میں مدد فراہم کرے گا۔ اسی طرح پیوند کاری اور سرجری کے بعد بھی یہ معمولی کیڑا انسانی جانوں کو بچانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے جسے طبی معجزہ کہا جا سکتا ہے، کیونکہ اس کے خون میں آکسیجن کی بہت بڑی مقدار پائی جاتی ہے۔

فرانس میں برٹنی ساحل پر موجود ایکوا اسٹریم نامی ایک کمپنی اور فارم سے وابستہ ماہر گریگری ریمنڈ نے انکشاف کیا ہے کہ لُگ ورم کے خون میں جادوئی ہیموگلوبن ہوتا ہے جو انسان کے مقابلے میں 40 گنا زائد آکسیجن جسم کے خلیات تک پہنچاتا ہے۔