- الإعلانات -

عائشہ گلالئی کے عمران خان پر الزمات، محمد حفیظ نے بھی ہاتھ جوڑ دیے

لاہور: 

عائشہ گلالئی کے چیر مین تحریک انصاف عمران خان پر الزمات پر قومی آل راﺅنڈر محمد حفیظ بھی میدان میں کود پڑے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان پر گزشتہ روز ایم این اے عائشہ گلالئی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے بعد میڈیا اور سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے۔ قومی آل راﺅنڈر محمد حفیظ بھی میدان میں کود پڑے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر محتاط انداز میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ” کیا ٹیلنٹ ہے، سستی شہرت (حاصل کرنے کا ذریعہ)“ اس پیغام کے ساتھ ہی انہوں نے جڑے ہاتھوں والا ایموجی بھی لگایا ہے۔